روس کا کل دنیا کی پہلی کورونا وائرس ویکسین لانچ کرنے کا اعلان

  • August 11, 2020, 2:46 pm
  • COVID-19
  • 224 Views

روس نے کورونا وائرس کے علاج کے لیے تیار اپنی ویکسین کے تمام تجرباتی مراحل مکمل ہونے پر کل اسے لانچ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کورونا ویکسین ماسکو کی گامالیا انسٹی ٹیوٹ اور روسی وزرات دفاع کے اشتراک سے بنائی گئی ہے جس کے تینوں تجرباتی مراحل مکمل کر لیے گئے ہیں۔

روسی نائب وزیر صحت کا کہنا ہے کہ کہ تیار کردہ کورونا ویکسین کے انسانوں پر تینوں کلینیکل ٹرائلز کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیے گئے ہیں اور اب اسے کل مارکیٹ میں پیش کردیا جائے گا۔

دوسری جانب فلپائن کے صدر رودریگو نے روس کی کورونا وائرس کے علاج کے لیے بنائی گئی ویکسین خریدنے کی آفر بھی قبول کر لی ہے۔

فلپائن کے صدر کا کہنا ہے کہ وہ رضاکارانہ طور پر پوری عوام کے سامنے ویکسین کا استعمال سب سے پہلے خود کریں گے۔