پولیس اور بیوروکریسی کو بھی سول ایوارڈ دینے کا فیصلہ

  • August 12, 2020, 5:43 pm
  • National News
  • 109 Views

لاہور: پنجاب حکومت نے کورونا میں خدمات سر انجام دینے والے ہیلتھ پروفیشنلز کے ساتھ ساتھ پولیس افسران اور بیوروکریسی کو بھی سول ایوارڈ دینے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے مجموعی طور پر 62 افراد کو سول ایوارڈ دینے کی سفارش کردی ہے۔ 18افراد کو ستارہ امتیاز جبکہ37 افراد کو تمغہ امتیاز کی سفارش کی گئی ہے۔

محکمہ صحت پنجاب کے دونوں شعبوں کو سیکرٹری ہیلتھ نبیل اعوان اور کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان یونس کو ستارہ امتیاز دینے کی سفارش کی گئی۔

سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی، سیکرٹری آئی اینڈ سی ایس اینڈجی اے ڈی محمد مسعود مختار،سابق کمشنرلاہورکیپٹن ریٹائرڈ سیف انجم،کمشنر گوجرانوالہ گلزار شاہ،ڈی سی لاہو ردانش افضل، سی سی پی او ذوالفقارحمید ، ڈائریکٹرجنرل پی ڈی ایم اے راجہ خرم،سابق ڈائریکٹرجنرل ماینٹرنگ داخلہ پنجاب امان اللہ خان نیازی ، ایس ایس پی آپریشن فیصل آبادعلی رضا اور ،ڈپٹی سیکرٹری پرائمری ہیلتھ قیصر عباس کو ستارہ امتیاز دیا جائے گا۔

ڈپٹی سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر احسن منیر بھٹی ،سیکشن آفیسرداخلہ احمد بلال کو تمغہ امتیاز کی سفارش کی گئی ہے۔ مرحوم وی سی نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرمصطفی کمال پاشا کو نشان امتیاز اور ریٹائرڈ پروفیسر محمود شوکت چیئرمین کورونا ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ کو ستارہ امتیاز دیا جائے گا۔