پی پی کے 35 ارکان اسمبلی پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں

  • August 13, 2020, 1:42 pm
  • National News
  • 87 Views

پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر اور رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے 30 سے 35 ایم پی ایز ہمارے ساتھ ہیں۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے خرم شیر زمان نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے 30 سے 35 رکن صوبائی اسمبلی ناراض ہیں اور وہ ہمارے ساتھ ہیں۔خرم شیر زمان کے مطابق چیف جسٹس نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے کراچی کو گوٹھ میں بدل دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی ہی نہیں اندرون سندھ میں بھی صورتحال بگڑ گئی ہے۔ کراچی سمیت اندرون سندھ میں بھی لوگوں کو مسائل کا سامنا ہے۔سندھ حکومت کے خلاف وفاق میں سازش کرنا ہو تو دو دن کی بات بھی نہیں ہے۔کراچی سے متعلق کوئی غیر آئینی اور قانونی راستہ نہیں اپنایا جائے گا۔
خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ عمران خان پورے پاکستان کے وزیراعظم ہیں۔

عوام وزیراعظم اور ہم سے سوال پوچھتے ہیں کہ کراچی پر توجہ کب دیں گے۔ایک اور بیان میں انہوں نے کہا کہ ہ پورا سندھ ڈوب گیا، سندھ حکومت کہاں ہے وزیر ایرگیشن کے لئے گمشدگی کے اعلانات کئے جانے چاہئے،بارہ سال گزرنے کے باوجود مسائل حل نہیں ہورہے،ہم پاک فوج اور این سی او سی کے مشکور ہیں انکا کام قابل تعریف ہے ۔ خرم شیر زمان نے کہا کہ مراد علی شاہ کو دادو اور جام شورو میں کیمپ لگانا چاہیے تھا ناکہ ہیلی کاپٹر سے علاقے میں گھوم پھر کر واپس آ جاتے، لوگوں کے لئے راشن کیمپ کی ضرورت ہے، کروڑوں روپے لگانے کے باجود گاج ڈیم تعمیر نہیں ہوسکا۔
انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں کاروبار کھولنے کی اجازت دینے اور کرونا کو شکست دینے پر حکومت کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، وزیرا عظم اور ان کی ٹیم کے بروقت اور بہترین اقدامات کی وجہ سے ہم کورونا وائرس پر قابو پانے میں کامیاب ہوئے، پاکستان کی تاریخ میں عمران خان وہ پہلے وزیر اعظم ہیں جنہوں نے عوام کو براہ راست ریلیف فراہم کیا ہے،وزیر اعظم کے اقدامات کو دیکھتے ہوئے دیگر ممالک بھی ان کی حکمت عملی کو اپنا رہے ہیں۔