ملک بھر میں جشن آزادی کل ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جائے گا

  • August 13, 2020, 1:52 pm
  • National News
  • 118 Views

کوئٹہ:14 اگست کو ملی جوش و جذبےکے ساتھ منانے کی تیاریاں شایان شان طریقے سے جاری ہیں ،عمارتوں اور گھروں پر سب ہلالی پرچموں کی بہار اور ہر طرف اسٹالز بھی سجے ہوئے ہیں ،قومی پرچم، بیجز اور جھنڈیوں کی خریداری جاری ہے۔

یوم آزادی کو بھر طریقے سے منانے کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی، بچے، نوجوان، خواتین سمیت سب ہی تیاریوں میں مگن ہے، ہر طرف سبز ہلالی پرچموں کی بہار ہے۔

ملک بھر میں جشن آزادی کل ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے گا ، عظیم دن کی عظیم تیاریاں اسی جوش سے جاری ہیں، بازار اور مارکٹیں تو اپنی جگہ ، شاہراوں کے اطراف بھی جا بجا اسٹالز سجے ہوئے ہیں۔

قومی پرچم، مختلف ڈیزائن کے بیجز،جھنڈیاں، اسٹیکرز اور سفید اور سبزرنگ والے ملبوسات کی فروخت جاری ہے، شہری کہتے ہیں 14 اگست کو منانے کےلیے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔

اسلام آباد ٹریفک پولیس نے بھی یوم آزادی پر ٹریفک پلان ترتیب دے دیا ہے، ریڈزون میں کسی کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی ، ون ویلنگ کرنے پر کارروائی بھی ہوگی۔