تربت میں چیک پوسٹ کے قریب بم دھماکے میں 1 شخص جاں بحق

  • August 13, 2020, 5:37 pm
  • Breaking News
  • 313 Views

کوئٹہ: بلوچستان کے شہر تربت میں دھماکے میں 1 شخص جاں بحق ہوگیا۔

حملے میں سیکیورٹی فورسزکی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کیے۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور مشتبہ افراد کی تلاش شروع کردی۔
ادھر پولیس کے مطابق ضلع مستونگ کے بازار میں دکان پر دستی بم حملے میں خاتون سمیت3 افراد زخمی ہوگئے۔ امدادی کارکنوں نے زخمیوں کو غوث بخش اسپتال منتقل کردیا ۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔


News Source