برائلر چکن اور انڈوں کی قیمتیں 4سال کی کم ترین سطح پر آگئیں

  • August 19, 2020, 11:08 am
  • Business News
  • 196 Views

برائلر چکن اور انڈوں کی قیمتیں 4سال کی کم ترین سطح پر آگئیں۔ ایک کلو چکن کی قیمت 97روپے فی کلوتک جا پہنچی، تفصیلات کے مطابق ہول سیل مارکٹ میں برائلر چکن اور انڈوں کی قیمت چار سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔ فی کلو چکن 97روپےتک جبکہ ایک درجن انڈوں کی قیمت 116روپے ہوگئی ہے۔ اس حوالے سے تاجروں کا کہنا ہے کہ عید الاضحی کے موقع پر قربانی کے جانوروں کا بڑے پیمانے پر ذخیرہ کیا جانیوالا گوشت چکن اور انڈو ں کی قیمت میں ریکارڈ کمی کا باعث ہے۔
قربانی کے جانوروں کا ذخیرہ شدہ گوشت کھائے جانے کے بعد چکن اور انڈوں کی قیمتیں ایک بارپھر اضافہ ہو جائے گا۔ انہوں محرم کے دوران مرغی اور انڈوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگا - کیونکہ اس مہینے میں بڑے پیمانے پر نیا زو لنگر کی تقسیم ہوتی ہے۔
اس سے قبل بھی کرونا وائرس اطلاعات کے باعث چکن کی قیمتیوں میں خاطر خواہ کمی ہوگئی تھی۔چکن کے کاروبار سے وابستہ دومزدوروں کو کورونا وائرس کے خدشات میں مقامی ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا تھا جس کے باعث مزید مزدوروں اور کاروبار سے وابستہ تاجرو ں میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔

منگل اور بدھ کو کباب میں چکن کے قیمہ کے استعمال کرنا بھی چھوڑ دیا گیا شہریوں کی جانب سے ا س کے استعمال میں بھی کمی کرنا شروع کردیا جبکہ دوسری طرف پاکستان پولٹری ا یسو سی ایشن نے سوشل میڈیا میں چکن میں کرونا وائرس کی موجودگی کی اطلاعات اور مزدوروں کے بیمار ہونے کی سختی سے تردید کی۔ ترجمان کے مطابق صارفین چکن کا استعمال جار ی رکھیں کیونکہ یہ کرونا وائرس کے خلاف قوت مدافعت کو بڑھاتا ہے نمک منڈی سمیت مختلف مقامات پر ہوٹلز اورریسٹورانٹس میں چکن کا استعمال صارفین نے کم کردیا ۔