مکڑی کی وجہ سے کار حادثے کا شکار

  • August 19, 2020, 11:16 am
  • Science & Technology News
  • 129 Views

اکثر لوگوں کو کیڑے مکوڑوں سے بے حد خوف آتا ہے لیکن کیا آپ نے کبھی سنا ہے کہ ایک مکڑی کی وجہ سے کار حادثے کا شکار ہوگئی؟

ایک رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں ایک کار حادثہ دیکھنے میں آیا جس کی وجہ ایک مکڑی تھی، ڈرائیور نے اچانک اپنی کار میں ایک مکڑی دیکھی اور وہ اسے دیکھ کر خوف زدہ ہوگیا۔

ڈرائیور نے اپنی کار سے مکڑی کو نکالنے کی کوشش کی لیکن اس دوران وہ کار پر اپنا کنٹرول کھو بیٹھا اور کار ایک کھمبے سے جا ٹکرائی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق حادثے کے نتیجے میں ڈرائیور کو معمولی چوٹیں آئی لیکن ان کی کار کا بمپر اور بونٹ بری طرح سے ٹوٹ گیا۔