کوئٹہ میں بجلی کے مسئلے پر کافی حد تک قابو پالیا گیا ، مبین خلجی

  • August 19, 2020, 11:35 am
  • National News
  • 124 Views

پاکستان تحریک انصاف کے رکن بلوچستان اسمبلی مبین خان خلجی نے کہا ہے کہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں بجلی کے مسئلے پر کافی حد تک قابو پالیا گیا ہے ، انرجی ڈیپارٹمنٹ اور کیسکو حکام کے ساتھ مل کر کوئٹہ کو آئیڈیل بنائیں گے ۔ یہ بات انہوں نے سریاب گرڈ اسٹیشن میں جان محمد روڈ کے لئے نئے فیڈر کے افتتاح کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔ اس موقع پر کیسکو کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے ۔ مبین خان خلجی نے کہا کہ مذکورہ فیڈر سے جناح روڈ ، جان محمد روڈ ، فقیر محمد روڈ ، کواری روڈ ، شاو کشا روڈ کے 8 ہزار صارفین استفادہ کررہے ہیں ان علاقوں میں پہلے 7 سے 8 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جاتی تھی اب کم ہوگی اس کے لئے کیسکو اور حکومت نے مل کام کیا جس کی بدولت اب بجلی کے حوالے سے بہتری آئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کیسکو حکام سے شہر کے دیگر علاقوں میں بجلی کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی ہے،کیسکو حکام نے شہر میں 100 کے وی کے 100 ٹرانسفارمرز کی استعداد میں اضافہ کرکے دو سو کے وی کردیا ہے۔