پاکستان میں یکم محرم الحرام 21 اگست کو ہونے کا امکان

  • August 19, 2020, 2:10 pm
  • Science & Technology News
  • 167 Views

پاکستان میں نئے اسلامی سال 1442 ہجری کا آغاز جمعہ 21 اگست کو ہونے کا امکان ہے۔

پاکستان میں نئے اسلامی سال 1442 ہجری کا آغازجمعہ 21 اگست کو ہونے کا امکان ہے جبکہ یوم عاشور30 اگست کوہوگا، محرم الحرام کے چاند کی رویت کے حوالے سے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جمعرات 20 اگست کوہوگا۔

محرم الحرام 1442 ہجری کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی اورزونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس 20 اگست جمعرات کو ہوں گے، وزارت سائنس وٹیکنالوجی کی ویب سائٹ پردستیاب ریکارڈکے مطابق پاکستان میں یکم محرم الحرام 21 اگست کو ہوگی جبکہ یوم عاشور یعنی 10 محرم الحرام 30 اگست کوہوگا۔
وزارت سائنس وٹیکنالوجی کی ویب سائٹ پرمہیا کیے گئے ڈیٹا کے مطابق رواں اسلامی ماہ ذی الحجہ کا آغاز22 جولائی کوہونا تھا تاہم رویت ہلال کمیٹی نے 21 جولائی کوچاند نظرنہ آنے کا اعلان کیا تھا جس کی وجہ سے عیدالاضحی 31 جولائی کی بجائے یکم اگست کومنائی گئی تھی۔