نوشہرہ میں جائیداد اور رشتے کے تنازعے پر فائرنگ سے 4افراد جاں بحق

  • August 19, 2020, 3:06 pm
  • National News
  • 114 Views

نوشہرہ :خون سفید ہوگیا ،نوشہرہ کے علاقے اکبرپورہ میں جائیداد اور رشتے کے تنازعے پر ماموں اور بھانجوں میں فائرنگ سے 4افراد جاں بحق اور3زخمی ہوگئے۔

نوشہرہ کے علاقے اکبرپورہ میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے،جہاں جائیداد کا تنازعہ چلا آرہا تھا آج رشتہ نہ دینے پر ماموں اور بھانجوں نے ایک دوسرے پر اندھادھند فائرنگ کردی۔

پولیس کے مطابق فائرنگ سے 4افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 3افراد شدید زخمی ہوئے،جاں بحق اور زخمیوں کو میاں راشد میموریل اسپتال پبی اور ایل آر ایچ پشاور منتقل کردیا گیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق اکبر پورہ کی پولیس موقع پر پہنچ ملزمان کیخلاف چھاپے مار رہی ہے،افسوس ناک واقعے کے بعد علاقے میں خوف وہراس کی لہر پھیل گئی ہیں۔