کورونا وائرس، بلوچستان کے سرکاری اسپتالوں میں ایس او پیز ہوا میں اڑا دی گئیں

  • August 19, 2020, 3:11 pm
  • National News
  • 131 Views

کورونا کیسز میں کمی کے بعد بلوچستان حکومت نے صوبہ بھر کے سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز کھول تو دیں لیکن مریضوں اور نہ ان کے تیمارداروں کی جانب سے حکومت کے اعلان کردہ ایس او پیز پرعمل کہیں دکھائی نہیں دے رہا۔اسپتال میں علاج کرانے آئے مریض کا کہنا تھا کہ کورونا سے بچاؤ کے لیے ماسک پہننا لازمی ہے لیکن جب ڈاکٹر خود ماسک نہیں پہن رہے تو دوسروں سے کیسے توقع رکھی جائے۔اسپتال میں موجود ایک اور مریض کا کہنا تھا کہ اسپتال میں مریضوں کا رش بہت زیادہ ہے لیکن نہ مریض احتیاط کر رہا ہے اور نہ ہی ڈاکٹرصاحبان۔ ڈاکٹرز نے بھی ماسک نہیں پہنا ہوا ہے اس لیے عوام سے کوئی گلہ نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کیونکہ ابھی کورونا ختم نہیں ہوا اس لیے لوگوں کو بھی اپنی اور دوسروں کی خاطر احتیاط کرنی چاہیے۔گذشتہ روز حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے میڈیا کو بتایا تھا کہ بڑی عید کے بعد کورونا کیسز میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے اگر سلسلہ اسی طرح جاری رہا توا یک بار پھر کوئٹہ شہر میں لاک ڈاؤن کے امکان کو رد نہیں کیا جاسکتا۔