کوئٹہ کے باچا خان چوک پرسستا آٹا فراہم کرنےکیلئےکیمپ لگادیاگیا

  • August 19, 2020, 3:23 pm
  • National News
  • 128 Views

کوئٹہ : محکمہ خوراک حکومت بلوچستان نے سستا آٹا فراہم کرنے کیلئے کوئٹہ کے باچا خان چوک پر کیمپ لگادیا ‘شہریوں کو سرکاری نرخ پر آٹے کی فراہمی شروع

سیکرٹری محکمہ خوراک بلوچستان نوراحمد پرکانی ،ڈی جی فوڈ مظفر ذیشان نے وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان اور وزیر خوراک سردار عبدالرحمان کھیتران کے احکامات پر عوام کو سستا آٹا فراہم کرنے کے لئے باچاخان چوک پر سیل پوائنٹ کا افتتاح کردیا ہے ۔ یہ فیصلہ ھوا ہے کہ فلور مل براہ راست 20 کلو آٹے کا تھیلا 930 روپے میں فروخت کریں گے ۔ امید ہے کہ عوام کو ریلیف ملے گی ۔اس طرح کے سیل پوائنٹ صوبے کے باقی اضلاع میں بھی قائم کئے جائیں گے۔