پنوں عاقل میں ذہنی مریض کے ہاتھوں گھر کے 11افراد کے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا

  • August 20, 2020, 1:12 pm
  • Breaking News
  • 235 Views

پنوں عاقل میں ذہنی مریض کے ہاتھوں گھر کے 11افراد کے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا، باپ نے بھائیوں کے ساتھ جھگڑے پربیٹوں کے ساتھ مل کر بیوی اور بیٹی سمیت تمام اہلِ خانہ کو قتل کیا، ملزمان کا اعترافِ جرم، آج صبح خبر آئی تھی کہ پنوں عاقل میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد کو قتل کر دیا گیا تھا۔تمام افراد کو گھر کے ہی فرد کی جانب سے قتل کیا گیا جو کہ ذہنی طور پر بیمار تھا۔
ایس ایس پی سکھر عرفان سموں نے بتایا تھا کہ مقتولین کو چھریوں کے وار کر کے قتل کیا گیاتھا۔قتل کیے جانے والے افراد میں 6 خواتین اور چار بچے شامل تھے۔ پولیس نے بتایا تھا کہ 11افراد کو قتل کرنے والے ملازم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔اس وقت بتایا گیا تھا کہ مبینہ طور پر ذہنی مریض شخص نے گھر کے گیارہ افراد کو قتل کیا جن میں ملزم کی ماں،بہن اور بیوی بھی شامل تھیں۔
اب اس وقعے کا ڈراپ سین آگیا ہو گیا ہے۔ پولیس نے بتایا ہے کہ گھر کے سربراہ نے بھائیوں سے جھگڑے کے صدمے میں اپنی بیوی، بیٹی اور اہلِ خانہ کو قتل کیا۔ پولیس نے بتایا ہے کہ باپ نے اپنے چار بیٹوں کے ساتھ مل کر تمام افراد کے سر قلم کیے۔ پانچوں ملزمان قتل کرنے کے بعد فرار ہوگئے تھے جنہیں اب گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تمام ملزمان نے جرم کا اعتراف کرلیا ہے۔
ملزمان میں ایک 10سالہ بچہ بھی شامل ہے، اس نے بتایا کہ والد اسے بھی قتل کرنا چاہتا تھا لیکن اس نے انکا ساتھ دینے کو کہا تھا انہوں نے اسے قتل نہیں کیا۔ باپ نے خود بیٹی اور بیوی کو قتل کیا جبکہ سب سے بڑے بیٹے نے باقی افراد کو ذبح کر ڈالا جبکہ باقی تین بھائی اس دوران پہرہ دیتے رہے۔ پولیس نے بتایا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئی تھیں جب کہ ایدھی کی ٹیمیں بھی وہاں پر موجود تھیں،جس کے بعد میتوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔ پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔