یکم محرم الحرام کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا

  • August 20, 2020, 3:54 pm
  • National News
  • 245 Views

خیبرپختونخو میں یکم محرم الحرم کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا نے یکم محرم الحرام کو تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ ایڈ منسٹریشن ڈپارٹمنٹ نے اس حوالے سے اعلان کر دیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ تعطیل مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اعلان سے مشروط ہو گی۔دوسری جانب بتایا گیا ہے کہ کہ محکمہ داخلہ پنجاب نے محرم الحرام سے متعلق سیکیورٹی پلان تیار کر لیا۔
9 اور 10 محرم کو موبائل سروس بند رکھنے کی سفارش کی ہے اور کہا گیاہے کہ موبائل سروس جلوسوں کے راستوں پر بند کی جائیں گی۔وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کی زیر صدارت ڈویژنل کمشنرز ،آرپی اوز کا اجلاس ہوا۔ جس میں محکمہ داخلہ پنجاب کی چطح پر محرم الحرام سے متعلق سیکیورٹی پلان تیار کر لیا گیا۔
وزیر قانون پنجاب نے اس حوالے سے ڈویژنل کمشنرز،آر پی اوز کو ہدایت جاری کر دی۔

دوسری جانب حکومت پنجاب نے ملک بھر میں محرم الحرام کے موقع پر 10-9-8 محرم کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کے علاوہ موبائل فون سروس بند رکھنے کے اختیارات متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو سونپنے پر مشاورت شروع کر دی جس کا فیصلہ آئندہ دو تین روز میں کر کے احکامات متوقع ہیں ذرائع کے مطابق حکومت اس تجویز پر غور کر رہی ہے کہ ڈپٹی کمشنرز کو اختیار دیا جائے کہ وہ اپنے متعلقہ اضلاع میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کے علاوہ موبائل سروس بند کرواسکیں تاہم حکومت نے حساس اضلاع میں 10-9-8 محرم کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری اور موبائل فون سروس پر پابندی عائد کرنے کا اصولی فیصلہ کے لئے مشاورت کی جا رہی ہے۔
جب کہ سندھ میں محرم الحرام کے موقع پر دفعہ 144 کے نفاذ کا اعلان کیا گیا ہے جس کے تحت صوبے بھر میں یکم سے 10محرم تک موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔ اس سلسلے میں کراچی سے جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق صوبے بھر میں اسلحے کی نمائش اور لے کر چلنے پر پابندی ہوگی