محرم الحرام، کوئٹہ میں کرایہ کے مکانوں میں رہنے والوں کا ڈیٹا جمع کرنیکا عمل شروع

  • August 21, 2020, 12:13 pm
  • National News
  • 161 Views

کوئٹہ: ایڈیشنل آئی جی پولیس ڈسٹرکٹ کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ کے زیر صدارت محرم الحرام کی سیکورٹی کے حوالے سے اجلاس ہوا اجلاس میں کوئٹہ کے ایس ایس پی آپریشن، ایس ایس پی انوسٹی گیشن، ایس پی ہیڈکوارٹر، ایس پیز، ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز اور انوسٹی گیشن کے آفیسران بھی موجود تھے اجلاس کو بتایا گیا کہ محرم الحرام کے سلسلے میں کرایہ داری ایکٹ پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لئے تمام پراپرٹی ڈیلرز سے کرایہ پر رہنے والے دوکانوں اور مکانوں کے رہائشی افراد کا مکمل ڈیٹا لینے کا عمل جاری ہے۔جبکہ کرایہ داری ایکٹ پر عمل درآمد نہ کرنے والے دوکان /مکان اور کرایہ دار ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ محرم الحرام کے دوران اور جلوس کے روٹس کی سیکورٹی کے لئے پولیس،انتظامیہ، ایف سی، و دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے مامور ہونگے۔ تھانوں کی سطح پر علاقے میں کرایہ کے مکانوں ں سرائے،ہوٹلوں اور شہر کے خارجی اور داخلی راستوں پر چیکنگ اور سیکورٹی کا نظام پہلے ہی سے موثر طور پر کام کر رہا ہے۔بغیر نمبر اور غیر نمونہ نمبر پلیٹ کے گاڑیوں کا خلاف مہم جار ی ہے نان کسٹم پیڈ گاڑیوں اور مشکو ک رکشہ و موثر سائیکلوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔جبکہ مشتبہ اشخاص اور مشتبہ گاڑیوں کی خصوصی چیکنگ کی جائے جارہی ہے نیز موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر عائد پابندی سے خواتین، بچے، بزرگ اور قانون نافذ کرنے والے ادارں سے تعلق رکھنے ملازمین ستثنٰی ہونگے۔ کوئٹہ شہر میں بھیک مانگنے والے افراد، خوانچہ فروش ریڑھی والوں کو بھی روٹ جلوس، امام بارگاہوں، مجالس کے مقامات سیکورٹی پیش نظر دور رکھا جائے گا۔تمام ایس ایچ اوز اپنے تھانوں کے حدود میں روٹ سروے کر یں گے اور روٹ پر کچرہ، ملبہ، کوڑا کر کٹ کی صفائی اوراسٹریٹ لائٹس کے حوالے سے مفصل رپورٹ بھجوائینگے۔تاکہ ان رپورٹس کے مطابق صفائی اور اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب کو یقینی بنایا جائے۔ متعلقہ علاقوں میں ٹریفک پولیس کوئٹہ بھی کررونا وائرس سے بچاؤ کے لیے SOPپر عمل درآمد کرتے ہوئے لوگوں کو ماسک پہننے پر آمادہ کر یں گے اور خلاف ورزی کرنے کی صورت ورارنگ دوبارہ ماسک نہ پہننے پر اْن کے خلا ف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ افغان مہاجرین /غیر ملکی افراد کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھی جائے گی۔شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر سیکورٹی کو سخت کرنے کے لئے اچانک چیکنگ،موبائل گشت اور ایگل اسکواڈ کے گشت کو مزید سخت کیا جائے گا۔ اور یہ تواتر کے ساتھ جاری رہے گا۔اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے کہا کہ محرم الحرام میں تما م جلوسوں اورمجالس کی کیمروں کے ذریعے ریکاڈنگ کی جائے گی۔جبکہ قابلِ اعتراض تقاریر کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ثبوت کے ساتھ عمل میں لایا جائے گا۔تمام جلوسوں کے روٹ و متلعقہ ایریا کا بم ڈسپوزل ٹیم سر چنگ /سوئپنگ کرے گی۔ اوربارودو آتش گیر مادہ اور مشتبہ اشیاء کا سراغ لگانے والے خصوصی کتوں پر مشتمل ٹیم کے ذریعے تمام ایریا کو کلئیر کیا جائیگا۔ محرّم الحرام سے قبل شہر کے تما م ہوٹل، سرائے،ریسٹورنٹ اور کرایہ پر رہائشیوں کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کیا جا رہا ہے اوران کا مکمل ڈیٹا حا صل کرکے ریکارڈ متعلقہ تھانوں اور اسپیشل برانچ میں محفوظ کیا جارہا ہے۔محرم الحرام کے سلسلے میں یکم محرام سے کوئٹہ شہر میں روزانہ کی بنیاد پر سر چ IBOsآپریشنز دیگر ایجنسیز سے ملکر کئے جائینگے۔ محرم الحرام کے سلسلے میں مجالس، جلوسوں و دیگر حساس مقامات پر ڈسٹر کٹ پولیس کے علاوہ اسپیشل برانچ، سی ٹی ڈی کے سفید پارچات میں اہلکار خفیہ نگرانی کے لئے تعینات کئے جائیں گے۔ کوئٹہ شہر کے حساس مقامات کی CCTVکیمر وں کی مدد سے نگرانی ہو گی۔کوئٹہ پولیس روزانہ کی بنیاد پر اچانک چیکنگ دو مختلف مقامات اور اوقات ہر SHOاور SDPOاپنی اپنی نگرانی میں موثر طریقے سے عمل میں لائینگے۔محرم الحرام کے علاوہ بھی کسی کو کسی قسم کے عقاہداور تفرقہ ڈالنے کی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے اس حوالے سے کوئی غیر ذمہ داری نہیں کی جائیگی۔انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران پولیس کنٹرول روم قائم ہوگا اور عاشورہ کے جلوس کے موقع پر نصب سی سی ڈی وی کیمروں کے ذریعے براہ راست کنٹرول روم کے ذریعے مانیٹرنگ اور عملی اقدامات بھی اٹھائے جائینگے انہوں نے کہا کہ ماضی کے واقعات کے پیش نظر فول پروف سکیورٹی انتظامات کے ساتھ دیگر اہم اقدامات بھی کئے جائینگے۔