ملتان میں کھدائی کے دوران اشرفیاں،بھاری مقدار میں سونا برآمد

  • August 21, 2020, 4:09 pm
  • National News
  • 417 Views

ملتان میں کھدائی کے دوران خزانے کی بڑی کھیپ نکل آئی، کھدائی کے دوران 80 سال سے بند پڑے رہنے والے مال خانے سے اشرفیاں،بھاری مقدار میں سونا اور انگریز دور کا اسلحہ گیا۔ پولیس کی نفری تعینات کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ملتان میں احاطہ کچہری میں نئی عدالتوں کی تعمیر کا سلسلہ جاری تھا کہ کھدائی کے دوران 80 سال سے بند پڑے رہنے والے مال خانے سے خزانے کی بڑی کھیپ نکل آئی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق جگہ کو سیل کر کے پولیس کی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ خزانے میں اشرفیاں،بھاری مقدار میں سونا اور انگیز دور کا اسلحہ شامل ہے تاہم انتظامیہ کی جانب سے اس معاملے کو خفیہ رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ذرائع کے مطابق جلد محکمہ آثار قدیمہ کی جانب سے اس معاملے کو خفیہ رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
جلد محکمہ آثار قدیمہ لاہور کی ٹیم اس جگہ کا معائنہ بھی کرے گی۔

اطلاعات کے مطابق 80 سال پرانے ،مال خزانے کی جگہ پر نئی عدالتوں کی تعمیر کے لیے کھدائی کا آغاز کیا گیا تو وہاں سے سونے کے سکے اور دیگر اشیاء برآمد ہوئیں۔معاملے کو فورا ضلعی جج کے علم میں لایا گیا تو انہوں نے سول جج کو جگہ کا فوری معائنہ کرنے کی ہدایت کی۔سول جج نے معائنے کے بعد دو پولیس اہلکاروں کو وہاں تعینات کیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی جس کی نگرانی میں کھدائی کا عمل آگے بڑھا جائے گا،تاکہ نکلنے والے نواردات کا تحفظ یقنی بنایا جائے۔دوسری جانب جب یہ بات لوگوں کے علم میں آئی تو شہریوں کی جانب سے خوشی کے ساتھ ساتھ حیرانگی کا بھی اظہار کیا گیا۔شہریوں کی جانب سے خزانے کی اس کھیپ کو دیکھنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا گیا ہے۔