وزیراعظم کا منشیات کی اسمگلنگ کا سخت نوٹس ، ملک بھر میں اسمگلرز کیخلاف آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ

  • August 21, 2020, 4:11 pm
  • National News
  • 121 Views

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے ملک کے مختلف علاقوں میں منشیات کی اسمگلنگ کا سخت نوٹس لے لیا ، جس کے بعد حکومت نے منشیات اسمگلرزکے خلاف ملک بھر میں آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر وزارت انسداد منشیات میں اعلیٰ سطح اجلاس ہوا، اجلاس گزشتہ روزوفاقی وزیر سینیٹر اعظم سواتی کی زیر صدارت ہوا ، جس میں ایڈیشنل آئی جی سندھ، ڈی جی اے این ایف،ڈی جی ایف سی ،ڈی جی رینجرز شریک ہوئے۔

حکومت نے منشیات اسمگلرزکے خلاف ملک بھر میں آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن انٹیلی جنس شیئرنگ پر ہوں گے اور منشیات فروشوں کیخلاف آپریشن کے لئے سیکیورٹی اداروں کے کوآرڈینیٹر بھی مقرر کئے جائیں گے۔

وفاق نے انسدادمنشیات کے حوالے سے پراسیکیوٹرزکوبھی تبدیل کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا منشیات اسمگلنگ روکنے کیلئےنئے قوانین متعارف کرائے جائیں گے، منشیات فروشی میں ملوث افراد کے خلاف آپریشن کا آغاز کراچی سے ہوگا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آپریشن میں رینجرز ،ایف سی اور کوسٹ گارڈز اور سندھ پولیس حصہ لے گی جبکہ گلی،محلوں میں پولیس، مڈل کی گرفت کیلئے رینجرز اور ایف سی آپریشن میں حصہ لے گی۔

اعظم سواتی کی سربراہی میں بین الوزارتی کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے، کمیٹی میں وفاقی وزرامحمد میاں سومرو، علی زیدی شریک ہوں گے ، کراچی میں حشیش، ہیروئن، آئس، مارفین جیسی منشیات کی روک تھام کی جائے گی۔

وفاقی وزیر اعظم خان سواتی نے کہا وزیر اعظم کی ہدایت پر منشیات کی لعنت سے معاشرے کو پاک کریں گے ، حکومت نےانتک کروڑوں ڈالر کی منشیات پکڑلی ہے، اسمگلرز کو واضح پیغام ہے کہ منشیات کا کاروبار چھوڑ دیں۔

وفاقی وزیرعلی زیدی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے منشیات کے بڑھتے استعمال کا سختی سے نوٹس لیاہے، منشیات فروشوں کو کسی قیمت پر بخشا نہیں جائے گا۔