ٹرک اور مسافر وین میں تصادم ، 10 افراد جاں بحق، 20 سے زائد زخمی

  • August 24, 2020, 11:15 am
  • Breaking News
  • 189 Views

بولان میں ٹرک اور مسافر وین میں تصادم ہوگیا، جس کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے، جاں بحق اور زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بولان کے قریب مٹھڑی کے علاقے میں ٹرک اور مسافر وین میں خوفناک تصادم ہوا ہے۔ حادثے میں 10 افراد جاں بحق اور 20سے زائد زخمی ہوگئے، جاں بحق اور زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
حادثے کی اطلاع پر پولیس اور ریسیکو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ جنہوں نے امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا ، حادثے میں وین بری طرح ٹوٹ چکی تھی، جس کو کاٹ کر زخمیوں اور مسافروں کی ڈیڈ باڈیز کو نکالا گیا۔ امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو سبی کے ہسپتال منتقل کردیا ہے۔
جن میں بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

جبکہ زخمیوں کو بھی طبی امداد دینے اور علاج معالجہ جاری ہے۔ اسی طرح آج پنجگور کے تحصیل گوار گو این 85 روڈ پرٹریفک حادثہ ،تین افراد جاں بحق ، ایک شخص زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق اتوار کو پنجگور کے تحصیل گوار گو این 85 روڈ پر فتح علی بازار کے قریب زامیاد گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار دو سگے بھائیوں سمیت ایک بچہ ساجن بامری نبیل بامری پسران فدا احمد اور 6 سالہ نجیب بامری جاں بحق جبکہ گاڑی ڈرائیور عبدالقادر زخمی ہو گیا پو لیس نے لاشوں اور زخمی ہو نے والے شخص کو فوری طورپر ہسپتا ل منتقل کیا جہاں ضرو ری کاروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئی مز ید کاروائی جار ی ہے۔
واضح رہے حادثات کی روک تھام کیلئے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اقدامات اٹھا رہے ہیں، جس سے حادثات میں کمی بھی آئی ہے۔ لیکن اس کے باوجود حادثات کا ہونا ڈرائیورز اور لوگوں کی اپنی غلطی کا باعث بھی ہوتا ہے۔