تمام ملازمتوں اور اقدامات سرکاری ویب سائٹ پر پوسٹ ہوں گے، عاصم سلیم باجوہ کا بڑا اعلان

  • August 24, 2020, 11:16 am
  • National News
  • 107 Views

چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ سی پیک بارے جھوٹے اور بے بنیاد پروپیگنڈے کئے جارہے ہیں ۔عوام ملازمتوں اور اقدامات سے متعلق جھوٹی خبروں پر کان مت دھریں۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں چئیر مین سی پیک اتھارٹی کا کہنا تھا سی پیک سے متعلق تمام ملازمتوں اور اقدامات سرکاری ویب سائٹ پر پوسٹ ہوں گے۔کہ عوام ملازمتوں اور اقدامات سے متعلق جھوٹی خبروں پر کان مت دھریں ،سی پیک بارے جھوٹے اور بے بنیاد پروپیگنڈے اور افراد بارے گمراہ کن اطلاعات پھیلائی جارہی ہیں ۔