کوئٹہ میں 20 کلو تھیلے کی قیمت میں مزید اضافہ

  • August 24, 2020, 11:23 am
  • Breaking News
  • 146 Views

کوئٹہ شہر میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں مزید اضافہ ہورہا ہے۔

مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ 20 کلو آٹے کا تھیلا 1250 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

اس سے قبل 20 کلو آٹے کا تھیلا 1100 روپے کا تھا۔

اس حوالے سے رہنما ملز ایسوسی ایشن نے کہا کہ ملز کو گندم کی باقائدہ فراہمی نہ ہونے سے قیمتیں بڑھیں۔

ادھر محکمہ خوراک بلوچستان کے حکام نے کہا کہ آٹے کی قیمت میں استحکام لانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ محکمہ خوراک کی جانب سے شہریوں کے لیے سستہ آٹے کے اسٹالز لگائے ہیں۔

محکمہ خوراک کے حکام نے کہا کہ شہر میں قائم اسٹالز پر 20 کلو آٹے کا تھیلا 930 روپے میں دستیاب ہے۔