خضدار، دالبندین اور لورالائی میں ماربل سٹی بنانے کا فیصلہ

  • August 24, 2020, 11:43 am
  • Business News
  • 155 Views

کوئٹہ: حکومت بلوچستان کا صوبے کے تین اضلاع میں ماربل سٹی بنانے کے فیصلہ منصوبے لورالائی، خضدار اور دالبندین (ضلع چاغی) میں تعمیر کئے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے صوبے میں ماربل کے کاربار میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لئے خضدار،لورالائی اور دالبندین میں تین ماربل سٹیز کے قیام کافیصلہ کیا ہے اس حوالے سے لورالائی میں 506ایکڑ،دالبندین میں 500ایکڑ،جبکہ خضدار میں 200ایکڑ پر مشتمل ماربل سٹی بنا ئی جائیں گی۔تینوں منصوبے کے لئے ابتدائی طور پر پی سی ون کو بہتر بنانے کا کا م شروع کردیا گیا جس کے بعد ماربل سٹیز میں بنیادی سہولیات، سوریج سسٹم، سڑکیں، پانی، تقسیم کا نظام، بجلی کے گرڈ اسٹیشن،بیسک ہیلتھ یونٹ فراہم کی جائیں گی۔