سی ٹی ڈی کی کارروائی میں کالعدم جماعت الاحرار کے دو دہشت گرد گرفتار

  • August 24, 2020, 11:32 pm
  • Breaking News
  • 156 Views

لاہور: سی ٹی ڈی نے ساہیوال میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم جماعت الاحرار کے دو دہشت گرد گرفتار کرلئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق سی ٹی ڈی نے ساہیوال میں کارروائی کرتے ہوئے دو دہشت گرد گرفتار کرلئے، دہشت گردوں کے قبضے سے دستی اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار دہشت گردوں میں عباداللہ اور رضااللہ شامل ہیں، اور دونوں کا تعلق کالعدم جماعت الاحرار سے ہے، دہشت گردوں کا ہدف قانون نافذ کرنے والے ادارے تھے۔