وفاقی وزیر فواد چودھری نے غلام سرور کے بیان کو نامناسب قرار دے دیا

  • August 25, 2020, 1:43 pm
  • Political News
  • 208 Views

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے وفاقی وزیر غلام سرور کے بیان کو نامناسب قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ سیاست حریفوں کو قتل کرنے کا نام نہیں، یہ خیالات کی جنگ ہے۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں سینئر صحافی حامد میر کے ٹویٹ پر ردعمل میں کہا کہ غلام سرور کا بیان نامناسب ہے، سیاست حریفوں کو قتل کرنے کا نام نہیں، یہ خیالات کی جنگ ہے۔
غلام سرور کے بیانکی کسی صورت قابل حمایت نہیں کی جاسکتی۔ حامد میر نے اپنے ٹویٹ میں کہا تھا کہ وفاقی وزیرغلام سرور خان نے دو مخالف سیاسی جماعتوں کی قیادت کو واجب القتل قرار دیدیا ہے کیا ایک وزیر کی طرف سے ایسا بیان جاری کرنا تشدد پر اکسانے کی کوشش نہیں؟ کیا وزیر صاحب کو اپنے بیان پر معافی نہیں مانگنی چاہئیے؟ واضح رہے غلام سرور نے کہا تھا کہ ملک کو لوٹنے والے واجب القتل ہیں۔
اتنا ظلم چنگیز اور ہلاکو نے نہیں کیا جتنا ان دوجماعتوں نے کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک میں سیاسی دہشت گرد بھی موجود ہیں،160 ارب احساس کفالت پروگرام میں ملکی تاریخ میں تقسیم ہوا ہے، جن لوگوں نے 35 برس ملک لوٹا انکا احتساب ہونا چاہیے ، نیب میرا احتساب کرے ، میرے خاندان کا احتساب کرے،جب سے میں سیاست میں آیا 71 سے میرا احتساب کریں،میں ہر بکنے والے کا دشمن ہوں۔
وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ عوامی فلاح کے اس منصوبے میں تاخیر کے ذمہ دار سیاسی دہشت گرد ہیں ،نیسپاک کے نمائندہ کو کہہ دیا ہے کہ عمارت میں نقاص دیکھے گا،نیب کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہاکہ فلور آف دا ہاس پہ کھڑے ہوکر میں نے نیب کو ویلکم کہا تھا۔ عوام کو بجلی میں 716 ارب روپے کا ریلف ملے گا۔