پی ڈی ایم اے بلوچستان نے صوبے کے نواضلاع میں مون سوں بارشوں کے حوالے سے ایڈوائزری جاری

  • August 25, 2020, 1:48 pm
  • Weather News
  • 315 Views

پی ڈی ایم اے بلوچستان نے صوبے کے نواضلاع میں مون سوں بارشوں کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کردی۔ پی ڈی ایم اے بلوچستان نے صوبے کے نواضلاع میں مون سوں بارشوں کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے ان اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کو مراسلہ ارسال کردیا ،جس میں کہا گیا ہے کہ ژوب ،موسیٰ خیل ،بارکھان کوہلو ، سبی ،لسبیلہ ،لورالائی ،آواران اور خضدارمیں 25سے 27اگست تک طوفانی بارشوں کا امکان ہے، ان علاقوں کے پہاڑوں پر گرج چمک کے ساتھ بارشوں سے سیلابی ریلے آسکتے ہیں ،پی ڈی ایم اے نو اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کواپنے علاقوں میں متعلقہ عملے اور مشینری کو ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے مکمل طور پر تیار رہنے کی ہدایت کی ہے ۔