محرم الحرام، کوئٹہ میں آج سے جلوس کے راستے کی رکاوٹیں سیل کئے جائیں گے

  • August 26, 2020, 11:21 am
  • National News
  • 223 Views

کوئٹہ: انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ کے صدر رحیم آغا جنرل سیکرٹری حاجی اللہ داد ترین، حاجی نصرالدین کاکڑ، حاجی اسلم ترین، حاجی یعقوب شاہ کاکڑ، محمد حسین ہزارہ، سید حیدرآغا نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ چھٹی محرم کو بعد نماز ظہر، ساتویں محرم کے جلوس کے راستوں میں واقعہ دکانیں سیل ہونا شروع ہوں گے اس لئے تمام دکانداروں سے درخواست ہے کہ وہ اپنی دکانوں پر موجود رہیں اور دکان چیک کراکے سیل کرائے۔بغیر نہ جائیں اور ساتویں اور دسویں محرم الحرام کے جلوس کے راستے میں آنے والے دکاندار اپنے دکانوں کے سائن بورڈ یا شٹر پر اپنا موبائل نمبر ضرور درج کریں بیان میں مزید کہا گیاہے کہ دکاندار اور تاجرتنظیمیں تو امن امان کو قائم رکھنے مذہبی رواداری اور بھائی چارے کوبرقراررکھنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کررہے ہیں مگر یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ تالی ایک ہاتھ سے نہیں بجتی اس سلسلے میں دوسری جانب سے اور حکومت کی جانب تعاون کا بھرپور مظاہرہ کرتے ہوئے ایسے اقدامات کرنے چاہیے۔جس سے معمولات زندگی کم سے کم متاثر ہوں،حفاظتی اقدامات کے اڑ میں ایسے غیر ضروری اقدامات سے گریز کرنا چاہیے جو خوف کی فضا پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ شہر کی بڑی ابادی کیلئے تکلیف کا باعث بنے حکومت کو مجالس اور دیگر تقاریب کو تحفظ دینے کیلئے بھرپور اقدامات کریں مگر ایسے غیر ضروری اقدامات سے گریز کیا جائے جس سے عوام الناس کو بلاوجہ تکلیف پہنچے حکومت محرم کے پروگراموں کے شرکا کو فول پروف سیکورٹی دیں مگر ان کو سیکورٹی دیتے وقت دوسروں کی تکالیف کو بھی مد نظر رکھیں۔