فٹبالروں کی گاڑی کو حادثہ، تین فٹبالرزجاں بحق

  • August 26, 2020, 11:33 am
  • Breaking News
  • 146 Views

مستونگ:قومی شاہراہ پرکھڈکوچہ کے علاقے میں بدرنگ کے مقام پر قلات سے مستونگ آنیوالے فٹبالروں کی آلٹو کار اور ٹرک میں تصادم، حادثے کے نتیجے میں تین فٹبالر ماجد، عامر اور نور محمد جاں بحق ہوگئے۔جبکہ دو فٹبالر عبدالمالک اور وسیم زخمی ہوگئے۔لیویز فورس موقع پر پہنچ کر لاش اور زخمی کو فوری طور پر شہیدنواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال منتقل کردیا۔ حادثے میں آلٹو کار مکمل طور پر تباہ ہوگئی، حادثے کا شکار ہونے والے آلٹور کار میں سوار افراد قلات کے رہائشی تھے اور فٹبال میچ کھیلنے قلات سے مستونگ آرہے تھے کے بدرنگ کے مقام پر حادثے کا شکار ہوگئے۔