بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی کارروائی‘خراب گوشت کی فروخت پر میٹ شاپ سیل

  • August 26, 2020, 11:38 am
  • Health News
  • 217 Views

کوئٹہ(خ ن)‌بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی انسپکشن ٹیم نے شہر کے مختلف علاقوں میں اشیاء خورد و نوش کے مراکز کی چیکنگ کے دوران ایک میٹ شپ کو باسی و خراب گوشت کی فروخت اور صفائی کے ناقص انتظامات پر سیل کردیا جبکہ دو جنرل سٹورز کو ایکسپائرڈ کیچپ و ممنوعہ چائنیز نمک ملے مصالحہ جات جبکہ تین بیکرز کو صفائی کی ابتر صورتحال اور زائدالمیعاد پیکٹ دودھ، مصالحہ جات ،فوڈ کلرز ، جیم و کولڈ ڈرنکس کی موجودگی پر جرمانہ کیا گیا۔فوڈ اتھارٹی حکام نے ایک پکوان ہاؤس سے کھانوں کی تیاری میں استعمال کئے جانے والے نا معلوم برانڈ کے کوکنگ آئل اور مصالحہ جات کے سیمپل حاصل کرکے لیبارٹری تجزیئے کیلئے بھجوا دیئے ،متعدد مراکز کو وارننگ نوٹسز جاری کرتے ہوئے بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی معائنہ ٹیم نے انہیں اپنے مراکز میں بی ایف اے کی جانب سے غیر معیاری و ممنوعہ قرار دیئے گئے اور زائدالمیعاد اشیاء نہ رکھنے کی ہدایت کی، کارروائی ہزارہ ٹاؤن اور اے ون سٹی کے علاقوںمیں کی گئی۔مزید برآں بی ایف اے حکام کی جانب سے مراکز مالکان و ورکرز کو صفائی کےبہتر انتظامات اور اچھی کوالٹی کی اشیاء کی دکانوں میں خرید و فروخت سے متعلق ایس او پیز بھی دی گئیں۔