سیاسی طور پربدمعاشوں کی گردنیں اڑا دی ہیں. شیخ رشید احمد

  • August 26, 2020, 2:58 pm
  • Political News
  • 142 Views

وزیرریلوے شیخ رشید نے کہا کہ ہم نے سیاسی طور پربدمعاشوں کی گردنیں اڑا دی ہیں اور یکم ستمبر اہم ہے کیوں کہ اہم فیصلے آنے والے ہیں. روالپنڈی میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف میں حکومت کو شکست نہیں ہوئی حزب اختلاف کانیب ختم کرنے کے علاوہ کوئی اور مطالبہ نہیں اپوزیشن کہتی ہے ہاتھ پاﺅں کے انگوٹھے لگوادیں مگر نیب ختم کردیں.
شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو نوازشریف کے جانے پر دکھ ہے اور میں کابینہ کے نوازشریف کو واپس بلانے کے فیصلے سے اتفاق کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ حکومت نوازشریف کو واپس لانے کیلئے ہر ممکن کوشش کرے گی لیکن لگتا ہے کہ وہ واپس پاکستان نہیں آئیں گے. وزیرریلوے نے کہا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہبازپر سنگین نوعیت کے کیسز ہیں ،دونوں جیل جاسکتے ہیں اپوزیشن کی ملاقاتوں پر تبصرہ کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ شہباز اورفضل الرحمان کی ملاقات ناکام تھی.
انہوں نے کہا کہ لوگ اپوزشن کے لیے باہر نہیں نکلیں گے مولانا فضل الرحمان کو پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ نون والوں پر بھروسہ نہیں ہے. محکمہ ریلوے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپنی وزارت کے لیے جتنی ہمت اللہ نے دی کام کیا ڈیڑھ سال بعد ریلوے کی پٹریاں تبدیل ہورہی ہیں ایم ایل ون منصوبے پر آرمی چیف اور وزیراعظم کا مشکور ہوں. راولپنڈی میں ماہ اور بچہ ہسپتال کا کام 70فیصد مکمل ہوگیا ہے جس ہسپتال میں بےنظیربھٹو کی شہادت ہوئی اس پر پیپلزپارٹی نے ایک روپیہ بھی نہیں لگایا گیا.