سائنس دانوں نے رات کے وقت بجلی بنانے والے ’’اینٹی سولر‘‘ پینل بنا لیے

  • August 27, 2020, 11:01 am
  • Science & Technology News
  • 97 Views

ایک نئی تحقیق کے بعد سائنس دانوں نے ایسے ’’اینٹی سولر‘‘پینل بنا لیے ہیں جو رات کے وقت زمین کی گرمی سے بجلی بنائیں گے اورماحول دوست توانائی کا ایک ذریعہ بنیں گے۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق سولر پینل سورج کی روشنی سے ٹھنڈے ہوتے ہیں اور اس سے بجلی بناتے ہیں جب کہ اینٹی سولر پینل رات کے وقت زمین سے نکلنے والی ریڈی ایشن سے ٹھنڈے ہوتے ہیں اور اس سے بجلی بناتے ہیں۔
یہ نئی تحقیق آپٹک ایکسپریس نامی سائنسی جریدے میں شائع ہوئی ہے۔اسٹین فورڈ یونیورسٹی اور ٹیکنو اسرائیل انسٹی ٹیوٹ کے محققین کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ نتائج تھرمو الیکٹرک جنریٹر میں بہتری پیدا کر کے حاصل کیے ہیں۔سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ اب یہ پینل فی مربع میٹر 2.2 واٹ توانائی پیدا کرتے ہیں۔
یہ پرانے پینلز کے مقابلے میں 120 فی صد اضافی بجلی ہے۔

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ ابھی تجربات جاری ہیں جب کہ اس ٹیکنالوجی حصول میں مارکیٹ میں موجود پرزے اور متعلقہ ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے۔سائنس دان اس نئی تحقیق کو ماحول دوست توانائی کی ضروریات پوری کرنے میں معاون قرار دے رہے ہیں۔یہ ٹیکنالوجی ایسے ممالک میں بھی بہت کارآمد ہو سکتی ہے جہاں دن کے اکثر حصے میں سورج کی روشنی نہیں رہتی یا قطب شمالی کے قریب واقع ممالک جہاں آدھا سال رات رہتی ہے۔