کراچی: خواجہ سرا کو گھر میں گھس کر قتل کردیا گیا

  • August 27, 2020, 11:09 am
  • National News
  • 129 Views

کراچی: گلشن اقبال میں خواجہ سراکو بے دردی سے قتل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال راجپوت کالونی میں گھر سے ایک خواجہ سرا صابر عرف انگوری کی ہاتھ پاؤں بندھی لاش ملی ہے جسے نامعلوم ملزمان نے منہ پر تکیہ رکھ کر قتل کیا۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ مبینہ ٹاؤن تھانے میں انگوری کے بھائی حق نواز خان کی مدعیت میں درج کرلیا ہے۔

انگوری کے ساتھی خواجہ سرا نے بتایا کہ وہ گھر میں اکیلی رہتی تھی اور اس نے کبھی بھی کسی کی جانب سے دھمکیاں ملنے کا ذکر نہیں کیا۔

خواجہ سراؤں کا کہنا تھا کہ حکومت انہیں تحقفط دے، اس شہر میں بھی اس طرح کے واقعات شروع ہوگئے ہیں۔

انگوری کی لاش کو اہلخانہ تدفین کے لئے آبائی گائون رحیم یار خان لے گئے۔