کوئٹہ میں ساتویں محرم الحرام کے موقع پر موبائل فون سروس صبح نو سے رات آٹھ بجے تک بند رہے گی ذرائع

  • August 27, 2020, 11:23 am
  • Breaking News
  • 172 Views

محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق کوئٹہ میں ساتویں محرم الحرام کے موقع پر موبائل فون سروس صبح نو سے رات آٹھ بجے تک بند رہے گی،کوئٹہ میں ساتویں محرم الحرام کا جلوس آج نکالا جائے گا،جلوس کے موقع پر شہر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کوئٹہ شہر میں موبائل فون سروس صبح نو بجے سے رات اٹھ بجے تک بند رہے گی
کوئٹہ میں ساتویں محرم الحرام کا جلوس آج نکالا جائے گا ،جلوس کے موقع پر شہر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کوئٹہ شہر میں موبائل فون سروس صبح نو بجے سے رات اٹھ بجے تک بند رہے گی ۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں ساتویں محرم کا جلوس پرنس روڈ پر امام بارگاہ کلاں ہزارہ سے تقریبا دو بجے سہ پہربرآمد ہوگا جس کی قیادت بلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدر سید داود آغا کریں گے،جلوس پرنس روڈ،آرٹ اسکول روڈ،آرچر روڈ،لیاقت بازارسے ہوتاہوامیکانگی روڈ امام بارگاہ ناصرالعزاءپررات سات بجے اختتام پذیر ہوگاجلوس کے روٹ اور شہر کے مختلف مقامات پر فرنٹئر کور،پولیس اور بلوچستان کانسٹبلری کے چھ ہزار سے زائدا ہلکار تعینات کئے جائیں گے سکیورٹی کے انتظامات کی مانیٹرنگ کے لئے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے کی جائے گی جبکہ ہیلی کاپٹر کی مدد سے فضائی نگرانی بھی کی جائے گی محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق کوئٹہ میں ساتویں محرم الحرام کے موقع پر موبائل فون سروس صبح نو بجے رات آٹھ بجے تک بند رہے گی ساتویں محرم کے جلو س کے راستوں کو بدھ کی شب سے خاردار تاروں،قناتوں اوررکاوٹیں کھڑی کرکے بند کردیا گیا جبکہ جلوس کے روٹ پر تمام دوکانیں اور کاروباری مراکز سیل کردیا گیا ہے