اختر مینگل کی کورونا کی پہلی رپورٹ غلط نکلی

  • August 27, 2020, 11:27 am
  • COVID-19
  • 131 Views

سینئر سیاستدان اور بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے صدر اختر مینگل کو لیب نے غلطی سے کورونا پازیٹو کی رپورٹ دے دی۔

اختر مینگل کو کورونا وائرس نہیں ہوا، کراچی کی لیب کی پہلی رپورٹ غلط نکلی۔

بی این پی سربراہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی رپورٹس شیئر کردیں، اختر مینگل نے 19 اگست کو ایک لیب سے کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرایا تھا۔

کراچی یونیورسٹی کے تحت قائم لیب نے اختر مینگل کی رپورٹ میں انہیں کورونا پازیٹو قرار دیا تھا۔

بی این پی سربراہ نے 20 اور 21 اگست کو دو مختلف لیب سے ٹیسٹ کرائے، دونوں لیبز کی رپورٹیں نیگیٹو آئیں۔

اختر مینگل نے 4 دن بعد لاہور کی لیب کی کراچی کی برانچ سے چوتھا ٹیسٹ کرایا، چوتھے ٹیسٹ