سب سے پہلے دل کنگ خان پرآیا تھا، ماہرہ خان

  • August 27, 2020, 1:22 pm
  • Entertainment News
  • 170 Views

کراچی: اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ ان کا سب سے پہلے دل بالی ووڈ اداکارشاہ رخ خان پرآیا تھا۔

عالمی شہرت یافتہ اورلاتعداد ایوارڈزاپنے نام کرنے والی اداکارہ ماہرہ خان کے مداح دنیا بھرمیں موجود ہیں جوان کی اداکاری سے خوب محظوظ ہوتے ہیں۔

اداکارہ سے ایک انٹرویو کے دوران پوچھا گیا کہ ان کا دل سب سے پہلے دل کس پر اور کب آیا تھا جس پرانہوں نے کہا کہ سب سے پہلے دل بالی ووڈ اداکارشاہ رخ خان پرآیا تھا اوراس وقت وہ محض چھٹی جماعت میں تھیں۔
اداکارہ سے انٹرویوکے دوران مزید پوچھا گیا کہ انہوں نے پہلی بار میک اپ کب کیا تھا جس پرانہوں نے کہا کہ جب وہ وی جے بنیں تھیں۔

اداکارہ نے انٹرویوکے دوران یہ بھی بتایا کہ انہوں نے سب سے پہلی نوکری ایک ڈیپارٹمینٹل اسٹورمیں ایک کیشیئرکی تھی جب کہ ان کی پہلی تنخواہ 6 ڈالرفی گھنٹہ تھی۔