عالمی منڈی میں سونا سستا جبکہ پاکستان میں قیمت معمولی بڑھ گئی

  • August 27, 2020, 1:29 pm
  • Business News
  • 133 Views

کراچی: سونے کی قیمت میں 100 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونا ایک لاکھ 16 ہزار 500 روپے کا ہوگیا ہے۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 100 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار 86 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

ایک تولہ سونا ایک لاکھ 16 ہزار 500 روپے جبکہ 10 گرام سونا 99 ہزار 880 روپے کا ہوگیا ہے۔

عالمی منڈی میں سونا 3 ڈالرز کی کمی سے 1920 ڈالرز فی اونس کی سطح پر آگیا ہے۔

آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت دبئی کے مقابلے آج بھی 4 ہزار روپے کم ہے۔

اس کے علاوہ فی تولہ چاندی کی قیمت 50 روپے کمی سے 1380 روپے ہوگئی۔