مریم نواز کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس خطرے میں، ایف آئی اے کی بڑی کارروائی

  • August 27, 2020, 1:32 pm
  • National News
  • 120 Views

مریم نواز کی سوشل میڈیا ٹیم کے سرگرم رکن طاہر مغل کو ایف آئی اے نے طلب کرلیا۔

ایف آئی اے نے طاہر مغل کو 27 اگست کو ایف آئی اے دفتر امیگریشن ٹاور جی ایٹ ون میں پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔

طاہر مغل سوشل میڈیا پر بہت زیادہ ایکٹیو ہیں، مریم نواز کی ٹیم کے اہم رکن سمجھے جاتے ہیں اور آج کل ن لیگ پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کے سوشل میڈیا کوآرڈینیٹر کے طور پر فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

طاہرمغل پر الزامات کی تفصیلات سامنے نہیں آسکیں لیکن سوشل میڈیا صارفین کے مطابق طلب کرنے کی وجہ مریم نواز کی نیب پیشی کے بعد کچھ ایسے ٹویٹ تھے۔ جس میں انہوں نے مریم نواز پر قاتلانہ حملے کا دعویٰ کیا اور حکومتی اداروں پر سنگین الزامات عائد کئے تھے۔ کچھ سوشل میڈیا صارفین کے خیال میں طاہر مغل کو نازیبا ٹویٹس پر طلب کیا گیا ہے۔

طاہر مغل کو طلب کرنے پر ن لیگی سوشل میڈیا صارفین نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کےکارکن طاہر مغل کو ایف آئی اے کی جانب سےنوٹس بھیجنا انتہائی افسوسناک ہے۔

اب انتقامی کاروائیوں کارُخ لیڈروں سےکارکنوں کی جانب موڑ دیاگیا ہے لیکن یاد رکھیں ایسی انتقامی کاروائیوں سےنہ تویہ کٹھ پتلی حکومت قیادت کوجھکا سکی ہےاور نہ ہی کارکنوں کوجھکا سکےگی، پہلےسےزیادہ مضبوط ہوں گے۔