کراچی میں بارش ، بھاری بھرکم کنٹینر بھی بہنے لگے، وڈیو وائرل

  • August 27, 2020, 3:25 pm
  • Weather News
  • 179 Views

کراچی میں ہونے والی حالیہ بارشوں نے تباہی پھیلا دی جہاں بھاری بھرکم کنٹینر بھی بہنے لگے ہیں ۔سوشل میڈیا پر وائرل وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 2کنٹینر پانی کے ساتھ ساتھ بہتے جارہے ہیں جبکہ وڈیو پر شہریوں کی طرف سے دلچسپ تبصرہ بھی کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب کراچی میں بارشوں کا سلسلہ تاحال تھم نہ سکا۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے کی جانے والی پیشگوئیاں الٹ ثابت ہوئیں،کراچی میں پھر سے موسلا دھار بارش شروع ہو گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے پہلے 4 بجے تک مسلسل بارش کی پیشگوئی کی تھی۔محکمہ موسمیات کا نیا اندازہ ہے کہ تیز بارش رات 11 بجے تک جاری رہے گی یعنی کے کراچی میں مزید کئی گھنٹے تک تیز بارش ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بحیرہ عرب میں بننے والا سسٹم کمزور پڑ رہا تھا۔

بلوچستان سے آنے والے سسٹم کے بقیہ حصے نے اسے مضبوط کر دیا۔بتایا گیا ہے کہ پورے کراچی میں اس وقت صورتحال کنڑول سے باہر ہو چکی ہے۔کراچی ایک سمندر کا منظر پیش کرنے لگا ہے۔لوگوں کے کمر تک پانی آ چکا ہے،مختلف مقامات پر حادثات میں رونما ہو رہے ہیں۔


سندھ میں حالیہ دنوں میں بارشوں نے تباہی مچادی ہے کراچی بدین میرپور خاص حیدرآباد اور دیگر اضلاع اور دیہات کے ہزاروں لوگ اور مویشی برساتی پانی میں پھنسے ہوئے ہیں ، مگر کہی بھی کوئی حکومت کا نام و نشان تک نظر نہیں آرہا ہے ، عوام کو بی یار و مددگار لاوارث حالت میں چھوڑ دیا گیا ہے۔
اپوزیشن نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ پیشگی اطلاعات کی باوجود بارشوں کا چھٹا اسپیل حکومت کی مجرمانہ غفلت اور نااہلی کے سبب کراچی پر قہر بن کر ٹوٹا جس نے ناصرف درجن سے زائد قیمتی زندگیوں کو لقمہ اجل بنالیابلکہ علاقے کے علاقے ڈوب گئے ،جبکہ شہر کی مرکزی شاہراوں سمیت نشیبی علاقے زیر آب آگئے، رہائشی آبادیوں ، مساجد ہسپتالوں میں سیوریج ملا برساتی پانی رات گئے تک لوگ اپنی مدد آپ نکالتے رہے جبکہ عومی ووٹوں سے منتخب ہوکر اقتدار کے ایونوں میں پہنچنے والے عوامی نمائندے اپنے اختیارات کا رونا رو کر عوام کوگمراہ کرنے کی ناکام کوشش کرتے رہے