سندھ میں کل عام تعطیل کا اعلان، شہریوں کو عاشورہ کی وجہ سے ایک ساتھ 3 تعطیلات مل گئیں

  • August 28, 2020, 10:24 am
  • National News
  • 96 Views

سندھ میں کل عام تعطیل کا اعلان، صوبے کے شہریوں کو عاشورہ کی وجہ سے ایک ساتھ 3 تعطیلات مل گئیں، طوفانی بارشوں کی وجہ سے پیدا ہونے والی تباہ کن صورتحال کے بعد وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کل بروز جمعہ کو کراچی اور سندھ بھر میں تمام نجی و سرکاری ادارے بند رکھنے کا حکم جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں جاری شہر کی تاریخ کی سب سے بدترین اور طوفانی بارشوں کی وجہ سے ہنگامی صورتحال پیدا ہو چکی ہے۔
مسلسل اور طوفانی بارشوں کی وجہ سے شہر کے بیشتر علاقے ڈوب چکے ہیں۔ جبکہ محکمہ موسمیات نے کراچی شہر کیلئے مزید بارشوں کے اسپیل کی پیشن گوئی کی ہے۔ اس تمام صورتحال اور یوم عاشور کی آمد کے پیشن نظر وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی شہر اور صوبے بھر کیلئے عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
اعلان کیا گیا ہے کہ کل بروز جمعہ کراچی شہر اور صوبے بھر میں عام تعطیل ہوگی، تمام سرکاری و نجی اداروں کو بند رکھنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ 29 اور 30 اگست کو عاشورہ کی تعطیلات ہیں، جبکہ کل 28 اگست کو بھی عام تعطیل دے دی گئی ہے، یوں موجودہ ہنگامی صورتحال میں سندھ کے شہریوں کو 3 تعطیلات مل گئی ہیں۔ ایک ساتھ 3 تعطیلات ملنے سے لوگوں کی نقل و حرکت محدود ہوگی، اور انتظامیہ و حکومت کیلئے ریسکیو سرگرمیاں مزید آسان ہو جائیں گی۔