زرمبادلہ کے ذخائرمیں گزشتہ ہفتہ کے دوران 66 ملین ڈالرکااضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

  • August 28, 2020, 10:24 am
  • Business News
  • 117 Views

زرمبادلہ کے ذخائرمیں گزشتہ ہفتہ کے دوران 66 ملین ڈالرکااضافہ ہوا۔سٹیٹ بینک کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق 21 اگست کو ختم ہونے والے ہفتہ کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 19.72 ارب ڈالرتک پہنچ گیا۔
سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کے حجم میں 32 ملین ڈالرکااضافہ ہوا اورسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر12.64 ارب ڈالرتک پہنچ گئے۔اسی طرح کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر7.081 ارب ڈالرہے۔