پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 9 ہلاکتیں، 415 نئے کیسز رپورٹ

  • August 28, 2020, 10:45 am
  • COVID-19
  • 129 Views

لاہور،کراچی:پاکستان میں ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید 9افراد جان سے گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 6,283ہوگئی جبکہ مزید415 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد کورونا مریضوں کی تعداد295,053ہوگئی ۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،ملک میں کورونا سے اموات اور کیسز میں بتدریج کمی کاسلسلہ جاری ہے۔

پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید 415 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 2لاکھ95 ہزار053ہوگئی۔

آج کے کیسز کی صورتحال

آج 28اگست بروز جمعے کوبھی پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے تصدیق شدہ کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے،ملک میں آج کورونا وائرس کے مزید 385نئے مریض سامنے آئے جبکہ 8ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔

سندھ میں 204،پنجاب میں 96،گلگت بلتستان میں 43،بلوچستان میں 21، اسلام آباد میں 16اورآزاد کشمیر میں کوروناکے05کیسز رپور ٹ ہوئے جبکہ کوروناوائرس نے سندھ میں 6 اور پنجاب میں 2 مریضوں کی جان لے لی ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائر س سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضوں کی تعدادایک لاکھ29 ہزار 081ہوگئی جبکہ پنجاب میں96ہزار636افرادکورونا کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں35ہزار923،اسلام آباد میں15ہزار578، بلوچستان میں12ہزار742 ،گلگت بلتستان میں2816اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے2277کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے مزید09مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد6283ہوگئی۔

کورونا سے سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں2394افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں 2195،خیبرپختونخوا میں 1250،اسلام آباد میں175،بلوچستان میں141اور گلگت بلتستان میں 67اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث61 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ08ہزار833 مریض زیرعلاج ہیں ،جن میں سے644 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ،کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے376افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 2لاکھ 79ہزار937مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران23ہزار483کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے415افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 25لاکھ59ہزار261افراد کے ٹیسٹ کے جا چکے ہیں۔