لیگی رہنما تہمینہ دولتانہ کی گاڑی کو حادثہ

  • August 28, 2020, 12:51 pm
  • National News
  • 115 Views

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما تہمینہ دولتانہ کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہور موٹر وے پر لیگی رہنما تہمینہ دولتانہ کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے تاہم وہ خود محفوظ رہیں۔ٹائر برسٹ ہونے پر گاڑی سائیڈ سے ٹکرانے کی وجہ سے تہمینہ دولتانہ زخمی ہو گئیں۔ تہمینہ دولتانہ کو ابتدائی طبی امداد دی گئی۔
ذرائع کے مطابق تہمینہ دولتانہ لاہور جا رہی تھیں کہ چکری انٹر چینج کے قریب ان کی گاڑی کا ٹائر پھٹ گیا۔خوش قسمتی سے گاڑی میں موجود تمام افراد محفوظ رہے۔حادثہ کے بعد گاڑی میں موجود ڈاکٹر عدنان نے موٹروے پولیس کو کال کی۔جس کے بعد موٹروے پولیس کے افسران پہنچ گئے۔بعدازاں دوسری گاڑی آنے پر تہمینہ دولتانہ لاہور روانہ ہو گئیں۔متاثرہ گاڑی کو لفٹ کرکے لاہور روانہ کر دیا گیا ہے۔تہمینہ دولتانہ نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ بالکل محفوظ ہیں۔واضح رہے کہ لیگی رہنما تہمینہ دولتانہ ناران سے لاہور براستہ موٹروے آ رہی تھیں جب انہیں یہ حادثہ پیش آیا۔