پاک افغان بارڈر 9، 10 محرم کو بند رہے گا

  • August 28, 2020, 2:05 pm
  • National News
  • 150 Views

چمن میں محرم کی وجہ سے 9 اور 10 محرم کو پاک افغان بارڈر بند رہے گا۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق محرم کی وجہ سے چمن بارڈر ہر قسم کی پیدل آمدورفت کے لے بند رہے گا جبکہ امپورٹ ایکسپورٹ بھی مکمل طور پر بند رہے گا۔
محرم کی وجہ سے پاک افغان سرحد کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے ملک بھر میں 9 اور 10 محرم کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے جبکہ امام بارگاہوں اور جلوس والے راستوں میں موبائل سروس معطل رہے گی۔