پاکستان میں کورونا کیسز میں نمایاں کمی

  • August 31, 2020, 10:29 am
  • COVID-19
  • 132 Views

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا کیسز میں نمایاں کمی سامنے آرہی ہے اور 17اپریل کے بعد آج 31اگست کو 24 گھنٹوں میں سب سے کم 213 کورونا کیسز کی تصدیق ہوئی ہے، 17اپریل 2020ءکو کورونا کے 106 کیس رپورٹ ہوئے تھے۔

ملک میں نئے کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات میں مسلسل کمی جبکہ اس سے شفایاب ہونے والوں میں اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے ملک کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں 16 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 213نئے کورونا کیسز سامنے آ گئے، مزید 6 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 207 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔


لمحہ با لمحہقومی خبریںبین الاقوامی خبریںتجارتی خبریںکھیلوں کی خبریںانٹرٹینمنٹصحتدلچسپ و عجیبخاص رپورٹ
پاکستان میں کورونا کیسز میں نمایاں کمی
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا کیسز میں نمایاں کمی سامنے آرہی ہے اور 17اپریل کے بعد آج 31اگست کو 24 گھنٹوں میں سب سے کم 213 کورونا کیسز کی تصدیق ہوئی ہے، 17اپریل 2020ءکو کورونا کے 106 کیس رپورٹ ہوئے تھے۔

ملک میں نئے کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات میں مسلسل کمی جبکہ اس سے شفایاب ہونے والوں میں اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے ملک کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں 16 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 213نئے کورونا کیسز سامنے آ گئے، مزید 6 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 207 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔


برازیل میں کورونا سے مزید 566 افراد ہلاک

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 95 ہزار 849ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 6 ہزار 294 ہو گئی۔

کورونا وائرس کے ملک میں 8 ہزار 873 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 604 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 لاکھ 80 ہزار 682مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 1 لاکھ 29 ہزار 348ہے، جبکہ یہاں اس موذی وائرس سے اموات بھی دیگر صوبوں سے بڑھ کر 2 ہزار 401 ہو گئیں۔
پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 96 ہزار 769 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے ہلاکتیں 2 ہزار 198 ہو گئیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 36 ہزار 44 ہو چکی ہے جبکہ اس سے اموات 1 ہزار 250 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 15 ہزار 625 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں جبکہ 175 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 12 ہزار 869مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 141 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

گلگت بلتستان میں 2 ہزار 896کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 67 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا کے اب تک 2 ہزار 298مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے 62مریض وفات پا چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 18ہزار 17کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے جبکہ اب تک کُل 26 لاکھ 21ہزار 146کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔