جام کمال کا عاشورہ کے جلوسوں کی سیکورٹی پر اظہار اطمینان

  • August 31, 2020, 10:32 am
  • National News
  • 114 Views

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کوئٹہ سمیت صوبے کے دیگر اضلاع میں عاشورہ کے جلوسوں کے پر امن انعقاد اور اختتام پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

اپنے ایک پیغام میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے جلوسوں کی سیکورٹی کے بہترین اقدامات پر پولیس، ایف سی، لیویز، انتظامیہ اور معاونت کی فراہمی پر پاک فوج کی تعریف اور1122ایمرجنسی سروس سمیت سیکورٹی اہلکاروں اور افسران کو شاباشی کا پیغام دیا۔

وزیراعلیٰ جام کمال خان کا کہنا تھا کہ فول پروف حفاظتی انتظامات ٹیم ورک کا نتیجہ ہیں جس کے لئے سیکورٹی کے تمام ادارے مبارکباد کے مستحق ہیں۔

وزیراعلیٰ نے فرقہ وارانہ اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ پر تمام مکاتب فکر کے علماء کرام سے اظہار تشکر بھی کیا۔