دوسرا ٹی ٹوئنٹی: انگلینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی

  • August 31, 2020, 10:33 am
  • Sports News
  • 194 Views

انگلینڈ اور پاکستان کے درمیانجاری تین میچز کی ٹی20 سیریز کے دوسرے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

مانچسٹر میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے 196رنز کا ہدف کپتان اؤئن مورگن کی جارحانہ بلے بازی کی بدولت پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

انگلینڈ کی جانب سے مورگن نے 66، بیراسٹرو 44، اور ڈیوڈ مالان 53 نے رنز کی اننگز کھیلی، جب کہ پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے تین، اور حارث رؤف نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستانی اوپنرز فخر زمان اور بابر اعظم نے قومی ٹیم کو 72 رنز کا آغاز فراہم کیا۔

فخر زمان 36 رنز بنا کر عادل رشید کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔

کپتان بابر اعظم نے جارحانہ بلے بازی جاری رکھتے ہوئے نصف سینچری بنائی ساتھ اہی پنے کیریئر کے 1500 رنز بھی مکمل کئے۔ بابر بھی 56 رنز بنا کر عادل رشید کا نشانہ بنے۔

دو وکٹیں گرنے کے بعد محمد حفیظ اور شعیب ملک نے 50 رنز کی شراکت داری قائم کی۔ شعیب ملک 14 جب کہ حفیظ 69 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

انگلینڈ کی جانب سے عادل رشید نے دو جب کہ ٹام کرن اور جورڈن نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔