تریپورہ،7 کمسن بچوں کی 8 سالہ بچی سے اجتماعی زیادتی

  • August 31, 2020, 12:34 pm
  • World News
  • 211 Views

تریپورہ میں 7 کم عمر لڑکوں نے 8 سالہ بچی کو چھپن چھپائی کے کھیل کی دعوت دینے کے بعد اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔تفصیلات کے مطابق ترپپورہ کے مغربی ضلع میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے جہاں 8 سالہ بچی کو پہلے کھیل کی دعوت دی گئی اور پھر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔
پولیس نے اس واقعے کے بعد 6 ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے جب کہ ساتواں ملزم تاحال مفرور ہے۔ملزمان کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے دو کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔دونوں ملزمان کی عمریں 12 سال کے لگ بھگ تھیں۔کورونا سے متاثرہ ملزمان کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔متاثرہ بچی کے والد نے پولیس میں شکایت درج کروائی۔جس میں بتایا گیا کہ ملزمان نے بچی کو کھیلنے کی دعوت دی اور کہا کہ کہیں چھپ جاؤ ہم تمہیں ڈھونڈیں گے،اس کے بعد بچی کو بہلا پھسلا کر زیادتی کی گئی۔
بچی جب گھر واپس آئی تو والد کو تمام واقعے سے آگاہ کیا۔چونکہ بچی ملزمان کو پہچانتی تھی لہذا والد کی جانب سے شکایت درج ہونے کے بعد انہیں گرفتار کر لیا گیا۔7 ملزمان کو ایف آئی آر میں نامزد کیا گیا ہے۔دوسری جانب بھارتی ریاست کرناٹکا میں بھی ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ۔ بتایا گیا ہے کہ بھارت کی ریاست کرناٹکا میں ایک خوفناک واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی جس نے ہر شخص کو خوف میں مبتلا کر دیا۔
جس میں ایک درندہ صفت شخص نے ایک بے گھر خاتون کر اینٹ مار کر قتل کر ڈالا، اور پھر اس خاتون کی لاش کیساتھ زیادتی بھی کر ڈالی۔ اس خوفناک جرم میں ملوث شخص کی گرفتاری تاحال عمل میں نہیں آئی۔ پولیس کی جانب سے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کی شناخت کی کوشش کی جا رہی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ جس جگہ یہ واقعہ پیش آیا، وہاں قریب ہی ایک سی سی ٹی وی کیمرہ موجود تھا جس کی آنکھ نے تمام مناظر قید کر لیے۔
بعد ازاں یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی۔ پولیس کے مطابق ایک بے گھر خاتون اور مرد رات کی تاریکی میں ایک فٹ پاتھ پر سو رہے تھے جب اچانک ایک شخص نمودار ہوا اور سیمنٹ سے بنی بڑی اینٹ خاتون اور اس کے ساتھ سو رہے مرد کے سر پر پھینک دی۔ ملزم اس اقدام کے فوری بعد وہاں سے فرار ہوگیا۔ سیمنٹ کی اینٹ لگنے سے خاتون اور مرد شدید زخمی ہوئے۔ زخمی ہونے والا مرد خاتون کو اکیلا چھوڑ کر بھاگ نکلا۔ جبکہ کچھ دیر بعد حملہ آور شخص واپس آیا اور زخمی خاتون کو ساتھ لے جانے کی کوشش کی۔ تاہم خاتون کی مزاحمت پر ظالم شخص نے دوبارہ سے اینٹ کے وار کر کے اسے قتل کر ڈالا، اور پھر خاتون کی لاش کو زیادتی کا نشانہ بنا کر جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا۔