بھارتی خاتون بوائے فرینڈ کو اپنے شوہر کے پاسپورٹ پر آسٹریلیا لے گئی

  • September 1, 2020, 12:23 pm
  • Entertainment News
  • 183 Views

بھارتی خاتون اپنے بوائے فرینڈ کو شوہر کے پاسپورٹ پر آسٹریلیا لے گئی ، خاتون کے شوہر نے پولیس نے شکایت کردی ۔ بھارتی میڈیا نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ 36 سالہ بھارتی خاتون کے شوہر نے پولیس کو دی گئی شکیت میں موقف اپنایا ہے کہ اس کی بیوی جنوری میں اپنے بوائے فرینڈ کو لے کر گھومنے کیلئے آسٹریلیا پہنچی جہاں اس کا ایک بیٹا تعلیم حاصل کر رہا ہے ، خاتون نے اپنے بوئے فرینڈ کے ساتھ مارچ میں واپس آنا تھا تاہم کورونا کی وجہ سے ملک بھر میں جاری لاک ڈائون اور اس کے نتیجے میں تمام فلائٹس منسوخ ہونے کی وجہ وہاں پھنس گئے اور 24 اگست کو وطن واپس پہنچے ۔
خاتون کے شوہر نے اپنی بیوی پر 36 سالہ سندیپ سنگھ کے ساتھ غیر اخلاقی اور غیر قانونی تعلقات ہونے کا بھی الزام لگایا ہے اور کہا کہ سندیپ سنگھ نے پاسپورٹ کے حصول کیلئے کاغذات میں جعلسازی کی ، میں ممبئی میں ملازمت کرتا ہوں جب 18مئی کو اپنے آبائی گھر پلی بھٹ پہنچا تودیکھا میری بیوی گھر پر نہیں تھی ، سندیپ کے گھر والوں سے پوچھنے پر معلوم ہوا کہ وہ دونوں گھومنے کیلئے آسٹریلیا گئے ہیں ، میں نے یہ جاننے کیلئے کہ انہوں نے آسٹریلیا جانے کیلئے کہیں میرے کاغذات کے ساتھ جعلسازی تو نہیں کی میں نے نئے پاسپورٹ کیلئے اپلائے کیا جہاں سے مجھے معلوم ہوا کہ میرے نام پر پہلے ہی 24فروری 2019ء کو ایک پاسپورٹ جاری کیا جاچکا ہے ۔
دوسری طرف بھارتی میڈیا نے یہ بھی بتایا ہے کہ پولیس کے سپریٹنڈنٹ جے پرکاش یادو نے شوہر کی درخواست پر ایف آئی آر درج کرکے معاملے کو مزید چھان بین کیلئے لوکل انٹیلی جنس یونٹ واپس بھجوادیا جبکہ مختلف جگہوں پر شناخت کو پرکھنے کے باوجود پاسپورٹ جاری کئے جانے کے معاملے کی بھی تحقیقات کی جائیں گی۔