خودکشی کرنے والی ڈاکٹر ماہا کے والد کا اہم انکشافات سامنے لانے کا فیصلہ

  • September 1, 2020, 12:24 pm
  • National News
  • 137 Views

ڈاکٹر ماہا شاہ کے والد آصف شاہ نے ماہاکی خودکشی کا ذمہ دار اسپتال میں کام کرنے والے جنید کو قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ جنید ماہا کو بلیک میل کرتا رہا اس نے میری بیٹی کو جسمانی تشدد کا نشانہ بھی بنایا،جنید کا ایک مکمل گینگ ہے،اس کے گینگ میں لڑکے اور لڑکیاں دونوں شامل ہیں،ڈاکٹر عرفان کا جہاں کلینک ہے اس کے اوپر بار موجود ہے،، جہاں منشیات کا کھلے عام استعمال کیا جاتا ہے،میرے پاس ان کے خلاف بہت سارا مواد ہے۔
اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے آصف شاہ نے کہاکہ سب سے پہلے اسپتال میں وقاص نامی شخص آیا جو ٹیکنیشن تھااس کے بعد ایک جنید نامی نوجوان آیا،وقاص اور جنید نے ڈاکٹرز سے مل کر ایم ایل او تبدیل کروایا۔
انہوں نے کہاکہ ہم صدمے میں تھے اور گائوں چلے گئے۔ہم اپنے ہوش و حواس میں نہیں تھے۔میں نے اپنی بیٹی کو نوکری کر کے پڑھایا۔انہوں نے کہاکہ میرا تعلق پڑھی لکھی فیملی سے ہے۔

میرے دادا کے کلاس فیلوز تواکبر بگٹی اور سابق وزیر اعظم محمد خان جونیجو تھے۔ حادثہ سے چار روز قبل میں اپنی بیٹی کو اسپتال چھوڑ کر گیا۔میری بیٹی کو بلیک میل کیا جا ریا تھا۔میری بیٹی چلی گئی مگر لوگ اپنی بیٹیوں کو جنید جیسے لوگوں سے بچائیں۔میری بیٹی کو جنید نے بلیک میں کیا۔ جنید نے میری بیٹی کا برا حال کیا۔جنید نے میری بیٹی کو جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا۔
میری بیٹی کے ساتھ جو ہوا اس نے اپنی فرینڈز کے ساتھ شیئر کیا۔انہوں نے کہاکہ پولیس نے سب کچھ سامنے ہونے کے باوحود جنید کو گرفتار نہیں کیا۔جنید نے چار سالہ تعلقات میں میری بیٹی کا استحصال کیا۔میں عدلیہ اور پولیس سے کہوں گا کہ انصاف کریں۔انہوں نے بتایاکہ تابش نے پستول دی،جنید نے تشدد کیا۔۔میڈیا ہر مجھ کو اعتماد ہے اس کے سامنے حقائق رکھوں گا۔
ان لوگوں نے میری بیٹی کو ٹریپ کیا۔یہ لوگ منشیات کا کام تعلیمی اداروں میں کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر ماہا کا اتنے روز سے میڈیا پر چل رہاتھاکہ میری بیٹی نے خود کشی کیوں کی۔ ڈاکٹر ماہا کے حوالے سے والدین کے ساتھ ناراضگی کا کہا جا رہا تھا۔،انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر ماہا کے حوالے سے کسی کو سامنے نہیں لائوں گامیں اکیلا قانونی جنگ لڑوں گا