ہواوے کی نئی اسمارٹ واچ کی خصوصیات جانیے

  • September 1, 2020, 12:35 pm
  • Science & Technology News
  • 145 Views

چینی ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے اسمارٹ فونز بنانے کے ساتھ ساتھ جدید طرز کی اسمارٹ واچز بنانے میں بھی مشہور ہے اور حال ہی میں کمپنی نے ’ہواوے واچ فٹ‘ پیش کی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہواوے کی جانب ’ہواوے واچ فٹ‘ پیش کی گئی ہے جس میں بڑی اسکرین، دیر پا بیٹری لائف اور بے شمار خصوصیات ہیں۔

اسمارٹ واچ کی گوریلا گلاس کے ساتھ ''1.64 AMOLED (اے ایم او ایل ای ڈی) اسکرین ہے جب کہ واچ تین مختلف رنگوں میں دستیاب ہوگی اور اس کے سیلیکون اسٹریپ کو با آسانی تبدیل لیا جا سکتا ہے۔

اگر بات کی جائے اسمارٹ فون کی بیٹری کی تو کمپنی کا دعویٰ ہے کہ واچ ایک مرتبہ چارج کرنے کے بعد عام استعمال کرنے پر 10 دن جب کہ زیادہ استعمال کرنے پر 7 دن تک بیک اپ دیتی ہے، اس کے علاوہ مسلسل جی پی ایس کھلا رکھنے سے واچ کی بیٹری 12 گھنٹے تک چلتی ہے۔

کپمنی کے مطابق نے ’ہواوے واچ فٹ‘ 3 ستمبر سے فروخت کے لیے پیش کی جائے گی تاہم واچ کی قیمت بھی اس ہی وقت بتائی جائے گی۔