وفاقی کابینہ نے ملک کے بڑے شہروں میں کثیر المنزلہ عمارتوں کی تعمیر کی منظوری دیدی

  • September 1, 2020, 10:44 pm
  • Business News
  • 171 Views

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس میں ملک کے بڑے شہروں میں کثیر المنزلہ عمارتوں کی تعمیر کی منظوری دے دی گئی ہے. حکومتی ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ اجلاس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا وفاقی کابینہ اجلاس میں کراچی کی صورتحال اور امدادی کاموں پر بریفنگ دی گئی.
ذرائع کے مطابق اجلاس میں اسلام آباد کے مارگلہ روڈ پر قائم تجاوزات سے متعلق بریفنگ موخر کردی گئی اجلاس کو ملک کے بڑے ایئرپورٹس آوَٹ سورس کرنے سے متعلق بریفنگ دی گئی.
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کی منظوری کے بغیر ہونے والی تعیناتیوں پر بریفنگ دی گئی اجلاس میں پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے انتخابات کے لیے ناموں کی منظوری دے دی گئی.

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں نیپرا اور ا سٹیٹ آف انڈسٹری کی سالانہ رپورٹ پیش کی گئی اور پبلک پرائیویٹ تعمیرات کے عمل اور پیپرا رولز کے تقابل پر کابینہ کو بریفنگ دی گئی. ذرائع نے بتایا کہ وفاقی کابینہ کی گزشتہ ای سی سی اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کی توثیق کرتے ہوئے کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کے مختلف کمپنیوں کو پرائیویٹائز کرنے کا فیصلہ موخر کردیا .
کمیٹی کے ہاﺅس بلڈنگ فنانس کمپنی کو پرائیویٹائز کرنے پر کابینہ میں اعتراض اٹھایا گیا تھا کمیٹی کے گزشتہ اجلاسوں میں ہونے والے دیگر فیصلوں کی توثیق کردی گئی. وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں آٹے اور چینی کی قیمتیں بڑھنے نہیں دیں گے‘ وزیراعظم نے کہا کہ کراچی میں کچرے، نکاسی آب اور ٹرانسپورٹ کے مسائل حل کریں گے، دو دن بعد کراچی جا کر خود حالات کا جائزہ لوں گا. عمران خان نے کہا کہ آٹے اور چینی کی قیمتیں نہیں بڑھنے دیں گے، گندم کی بڑی کھیپ پہنچ گئی ہے اور ملک بھر میں تقسیم ہوگی، چینی بھی درآمد کی جا رہی ہے، ذخیرہ اندوزی سے بچنے کے لئے گندم اور چینی پاکستان ریلویز کے ذریعے سپلائی کی جائے گی.