افغانستان کے شمالی صوبہ تخارمیں افغان ائرفورس کا ایک فوجی ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ہوگیا

  • September 2, 2020, 11:58 am
  • World News
  • 147 Views

افغانستان کے شمالی صوبہ تخارمیں افغان ائرفورس کا ایک فوجی ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ہوگیا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
افغان میڈیا نے صوبائی گورنر اور افغان وزارت دفاع کے حوالے سے بتایا ہے کہ منگل کی بعدازدوپہر شمالی صوبہ تخار کے ضلع راستک کے علاقے میں افغان ائرفورس کا ایک فوجی ہیلی کاپٹر ایم آئی17 اس وقت گر کر تباہ ہوگیا جب ہیلی کاپٹر افغان فوجیوں کی لاشوں کو لے کر افغان دارالحکومت کابل کی جانب محوپروازتھا کہ فنی وجوہات کی بنا گرکر تباہ ہوگیا۔

حکام کے حوالے سے ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔حادثہ کے بارے میں فوری طورپر مزید معلومات حاصل نہیں ہوسکیں۔